مغلپورہ واقعہ میں زخمی ایک اور شخص جانبر نہ ہوسکا

   

حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) مغلپورہ میں پیش آئے حادثہ میں زخمی ایک اور شخص جانبر نہ ہوسکا۔ یاد رہے کہ 12 مئی کو بلیٹ گاڑی میں آگ لگنے کے بعد بلیٹ کے فیول ٹینک میں دھماکہ پیش آیا تھا۔ اس دوران 10 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں ندیم کی کل موت ہوگئی جبکہ شدید زخمی افراد میں شامل شوکت علی آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ شوکت علی کی عمر 42 سال بتائی گئی جو جہاں نما فلک نما کے ساکن تھے۔ شوکت علی اسکراپ کے تاجر تھے جو مدد کیلئے آئے تھے اور مدد کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوکر شدید جھلس گئے تھے۔ ع