لندن : ہیرے ہوئے مغلیہ دور کینایاب چشمے رواں ماہ کے آخر میں لندن کے نیلام گھر سوتھی بیز Sotheby’sمیں نیلام کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے نیلام گھر سوتھی بیز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ چشمے 1890 کی دہائی کے مغل دور کیہیں جو 1.5 ملین سے2.5 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے ، فروخت کے لیے پیش سے قبل ان کی نمائش اکتوبر میں پہلی بار ہانگ کانگ اور لندن میں کی جائے گی۔ مشرق وسطی اور ہندوستان کے لیے سوتھی بیز کے چیئر مین ایڈ ورڈ گیبس نے کہا ہے کہ اس طرح کے چشمے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ چشمے کس نے لگائے تھے ، لیکن یہ ممکنہ طور پر مغلوں کے دور سے تعلق رکھتے ہیں ، اس خاندان نے 16 ویں اور 17 ویں صدی میں برصغیر پر حکمرانی کی اور بھرپور فنکارانہ اور تعمیراتی کاموں میں نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ جواہرات کا معیار اورخالصیت غیر معمولی ہے۔