مغل اعظم کے تخلیق کار کے آصف کی 51 ویں برسی

   

ممبئی: بالی ووڈ میں فلم ساز کے آصف کو جن کا پورا نام آصف کریم تھا ایک فلمی ہستی کے طور پر یاد کیا جاتا ھے جنھوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں اپنی فلموں کے ذریعے فلم بینوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ۔ کے آصف کا اپنا فلمی کیریئر بظاہر تین چار فلموں تک ہی محدود ہے لیکن ان کے اندر کام کرنے کا جو جذبہ تھا وہ اتنی شدت سے ابھرکر سامنے آتا تھا کہ فلم بینوں کے دلوں پر نقش ہو جاتا تھا۔وہ اپنے کام کو بے نقص رکھنے میں اس قدر استغراق سے کام لیتے تھے کہ اکثر ان پر سست رفتاری کا الززام بھی لگتا رہا جس کی انہوں نے کبھی پرواہ نہیں کی اور جب بھی ان کی فلم بردہ سیمیں کی زینت بنی تو ایک عہد کو متاثر کر گئی۔ کے آصف سلیم اور انارکلی کی محبت کی کہانی سے کافی متاثر تھے ۔ فلموں سے دلچسپی بڑھنے پر وہ اس کہانی کو پردہ سیمیں پر لانے کا خواب دیکھنے لگے ۔ 1945 میں بطور ڈائریکٹر انہوں نے فلم پھول سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ پرتھوی راج کپور، ثریا اور درگا کھوٹے جیسے بڑے ستاروں والی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم ’’مغل اعظم‘‘ بنانے میں تقریبا 10 سال لگ گئے ۔ باوجود اس کے 1960 میں جب مغل اعظم منظر عام پر آئی تو اس نے باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ۔کے آصف 9 مارچ 1971ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔