بلیا(یوپی)۔31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ بیانات کیلئے مشہور بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ مغل اور برطانوی دور کی تاریخ ، پرائمری اور ہائی اسکولس میں نہیں پڑھانا چاہیئے کیونکہ اس سے غلامی کے دنوں کی یاد تازہ ہوتی ہے ۔ اس کی جگہ شیواجی ، رانا پرتاپ ، بھگوان رام اور دوسروں کی تاریخ پڑھانی چاہیئے ، تاکہ بچے ان کی زندگیوں سے حوصلہ پاسکیں ۔ سریندر سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغل اور برطانوی دور کے حملہ آوروں کی تاریخ کو گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کے نصاب میںشامل کرنا چاہیئے ۔ اسکول کی سطح پر یہ مناسب نہیں ہے ۔