مرادآباد27جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش کے شملہ میں کھدائی کے دوران برآمد 698 مغل دورکے چاندی کے سکوں کی تقسیم پر اتر پردیش کے مراد آباد میں ٹھیکیدار اور مزدوروں کے درمیان تنازعہ ہونے پر پولیس نے تمام سکوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔عربی،فارسی زبان والے یہ سکے 400 سے 500 سالہ قدیم مانے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سکے مغل دور کے ہو سکتے ہیں۔