سری نگر: فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر نامساعد موسمی حالات کے باعث درماندہ ہونے والے 41 مسافروں، جن میں دو بچے اور آٹھ خواتین شامل تھیں، کو بچانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک فوجی ترجمان نے ہفتے کو یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز نامساعد موسمی حالات‘ موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مغل روڈ کا بڑا حصہ بند ہو گیا کیونکہ روڈ پر درخت گر گئے تھے ۔