نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندو مہاسبھا نے مطالبہ کیا کہ راشٹرپتی بھون کے اندر واقع مغل گارڈنس کا نام ملک کے پہلے صدر جمہوریہ راجیندر پرساد اڈین سے بدل دیا جائے ۔ ہندو مہاسبھا کے سوامی چکراپانی نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیںکہ مغلوں نے ایک باغ تعمیر کرنے کیا کچھ نہیں کیا تھا ۔ وہ باغ راشٹرپتی بھون کے اندر مغلوں کے نام پر رہنا ناقابل قبول ہے ۔