مغل گارڈن کا نام تبدیل کرنے ہندو مہاسبھا کا مطالبہ

,

   

نئی دہلی: ہندو مہاسبھا نے خوبصورت پھولوں سے مشہور صدر جمہوریہ کی سرکاری رہائش گاہ رشٹرپتی بھون میں واقع مغل گارڈن کا نام تبدیل کر تے ہوئے اسے راجندر پرساد ادیان کے نام موسوم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں ہندو مہاسبھا کے سربراہ سوامی چکراپانی نے وزیر اعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے نمائند گی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے چکراپانی نے بتایا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مغل بادشاہوں نے ظلم وزیادتی کی ہے۔ تو اب راشٹرپتی بھون میں واقع گارڈن کو مغل کے نام سے معنون کرنا یہ انصاف کی بات نہیں ہے۔ اسی وجہ سے میں نے آزاد ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کے نام سے اس گارڈن کو موسوم کا مطالبہ کیا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے کا وقت حاصل کرلیا ہے۔ ہم اس ملاقات میں اپنی بات کو پوراکرنے کامطالبہ کریں گے۔ اس سے قبل دہلی میں ارونگ زیب کے نام سے موسوم سڑک کو سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے نام کردیا ہے۔