ڈربن: نامور اسلامی اسکالر حضرت مفتی ابراہیم دیسائی کا انتقال ہوگیا ۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے اور دینی مسائل اور امور پر دسترس رکھتے تھے ۔ مولانا کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا بہت مشکل ہے ۔ ان کے فرزند عمران دیسائی نے بتایا کہ مولانا کئی خوبیوں کے مالک تھے اور ہمیشہ درگذر سے کام لیتے تھے اور دین کی خدمت میں مصروف رہتے تھے ۔