مفتی الیاس احمد حامد قاسمی نرمل کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ

   

نرمل ۔ 21 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ دہلی کی جانب سے حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کے اردو ٹیچر مفتی الیاس احمد حامد قاسمی کی پندرہ سالہ اردو خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خادمین امت سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ مرکزی جلسہ سیرت النبی وتقسیم انعامات و اعزازات کے موقع پر جناب چودھری واصل علی گرجر قومی صدر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ دہلی کے ہاتھوں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر امیر خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ جناب عابد خان اور جناب اسحاق احمد خالد پرنسپل حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل اور جناب طالب حسن دہلی موجود تھے۔مفتی الیاس احمد حامد قاسمی کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازے جانے پر حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کے ذمہ داران اور اساتذہ و معلمات اور تمام طلبا ء و طالبات نے بہت ہی خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ مفتی الیاس احمد حامد قاسمی حافظ عالم اور مفتی ہونے کے ساتھ ایم اے اردو بھی ہیں اور تقریباً پندرہ سال سے حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل میں جماعت ہشتم تا دسویں اردو تدریس کی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں۔