مفتی سلمان ازہری کی فوری رہائی کا حکم

   

نئی دہلی: مشہور اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کی ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کردی ہے، تقریبا 9 مہینے سے مفتی سلمان جیل میں مقید تھے جاریہ سال 4 فروری کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں مفتی سلمان کو گجرات اے ٹی ایس کی جانب سے حراست میں لیا تھا۔ جوناگڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو بھی گرفتار کیا تھا۔ گجرات پولیس کے مطابق ممبئی میں مقیم مفتی سلمان ازہری نے 31 جنوری کی رات یہاں‘بی’ڈویژن پولیس اسٹیشن کے قریب ایک کھلے میدان میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا تھا۔الزام ہے کہ مفتی صاحب نے نفرت انگیز تقریر کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس معاملے میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔