مفتی محمد ریحان قاسمی کا مسنون طریقہ پر عقدنکاحرسم و رواج، اسراف اور دیگر فضولیات سے گریز

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بابرکت نکاح وہ ہے جس میں خرچ اور تکلف کم سے کم ہو، آج معاشرے میں جوڑے گھوڑے کی لعنت کے ساتھ نکاح کو شادی خانہ میں منعقد کرکے لاکھوں روپئے طعام اور ڈیکوریشن پر بے دریغ خرچ کیا جا رہا ہے، الحمدللہ آج ایسے دور میں بھی نکاح کو مسنون طریقہ پر آسان انداز میں منعقد کرنے والے موجود ہیں، ایسا ہی ایک مثالی نکاح مولانا مفتی ریحان قاسمی استاد مدرسہ مصباح الہدی کاماریڈی کا نکاحِ مسجد نور میں منعقد ہوا جہاں نوشہ اور ان کے والد گرامی محمد مظفر کی جانب سے لڑکی والوں سے کسی بھی قسم کا لین دین لینے اور کسی بھی قسم کے رسم و رواج کے علاوہ دعوت طعام سے بھی گریز کیا گیا، محفل نکاح کی مناسبت سے حضرت مولانا محمد عبدالقوی موجودہ دور میں نکاح کو آسان اور مسنون منعقد کرنے پر تفصیلی خطاب فرمایا مولانا نے خطبہ نکاح پڑھ کر ایجاب و قبول کروایا اور دعا کی حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیتہ علماء کاماریڈی نے مبارکباد پیش کی، قاری النکاح حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی نے نکاح کے دستاویزات تیار کی، محمد نواز خان صدر مسجد ہذا حافظ سید عمران محمد سلیم الدین کونسلر محمد مصعب محمد حنیف محمد افضل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ نکاح میں علماء ائمہ حفاظ کرام کے علاوہ دینی دعوتی تحریکوں سے وابستہ ذمہ دار احباب اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔