تلگودیشم دور میں 75 ‘ کانگریس دور میں 200 اور ٹی آر ایس دور میں 2016 روپئے پنشن
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے غریب عوام کو فراہم کی جانے واللی مفت اسکیمات کی مخالفت کرنے والی بی جے پی کو سبق سکھانے کی تلنگانہ عوام سے مخالفت کی ضلع میدک کے منوہرآباد منڈل میں نئے منظور شدہ آسرا پنشن کے استفادکنندگان میں دستاویزات پیش کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انوہں نے کہا کہ منوہرآباد میں 584 نئے پنشن منظور کئے گئے ہیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ جب چندرا ابو نائیڈو چیف منسٹر تھے تب صرف 75 روپئے پنشن ادا کیا جاتا تھا ۔ اس وقت کسی کے مرنے پر ہی ان کیجگہ سے لوگوں کو پنشن دیا جاتا تھا ۔ اس کے بعد اقتدار حاصل کرنے والی کانگریس کے دور حکومت میں 200 روپئے پنشن دیا گیا مگر تنہا خواتین ، بافندوں وغیرہ کو پینشن نہیں دیا گیا ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد چیف مسٹر کے سی آر نے پینشن میں 10 گناہ اضافہ کردیا ہے ۔ تمام غریب اہل افراد کو اب ماہانہ 2016 روپئے پینشن دیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے خواتین کو تحفہ کے طور پر بتکماں ساڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں ۔ غریب لڑکیوں کی شادیوں کیلئے شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیمات متعارف کرائی گئی ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مذہب اور ذات پات سے بالاتر ہوکر سماج کے تمام غریب طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم دنیا کا سب سے بڑا لفٹ اریگیشن پراجکٹ ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کسانوں کے حامی ہونے کی وجہ سے یہ ممکن ہوپایا ہے۔ اس کو ووٹ کے ذریعہ سبق سکھانے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے کانگریس کے دور حکومت کو دئے گئے وفت برقی کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ ن