مفت بجلی پر بڑا فیصلہ، یکم اکتوبر سے سبھی کو نہیں ملے گی سبسڈی،جو لینا چاہتے ہیں انہی کو ملے گی سبسڈی

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں کل کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کو منظوری دی گئی۔ جہاں دہلی حکومت نے اپنی اہم ‘دہلی اسٹارٹ اپ پالیسی’ کو منظوری دی تو وہیں مفت بجلی پر سبسڈی حاصل کرنے والے بجلی صارفین کیلئے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ۔ اگر کوئی صارف بجلی پر سبسڈی چھوڑنا چاہتا ہے تو اسے یہ اختیار دیا جائے گا۔میٹنگ کے بعد جانکاری دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کابینہ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ ہم دہلی میں بجلی پر مفت سبسڈی دیتے ہیں، اب ہم لوگوں کو آپشن دیں گے کہ اگر وہ سبسڈی نہیں لینا چاہتے ہیں تو ان کو سبسڈی نہیں دی جائے گی ۔