نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں صرف ان لوگوں کو بجلی کے بل پر سبسڈی ملے گی جو اس کے لیے درخواست دیں گے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے کہا کہ راجدھانی کے بہت سے شہری اپنے بجلی کے بلوں کی مکمل ادائیگی کرنا چاہتے ہیں اور بجلی کی سبسڈی چھوڑنے کا آپشن چاہتے ہیں کیجریوال نے کہا کہ بدھ سے شہری سبسڈی کا آپشن منتخب کرنے کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ شہری جو دہلی میں سبسڈی کے آپشن کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 70113111111 پر مس کال کرسکتے ہیں یا 7011311111 پر ہیلو ٹائپ کرکے پیغام بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کے بعد شہریوں کو ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعے فارم موصول ہوگا۔ آپ سبسڈی کے لیے درخواست دینے کے لیے یہ فارم بھر سکتے ہیں۔ پھر آپ اسے واٹس ایپ پر اسی نمبر پر واپس بھیج سکتے ہیں۔ آپ اپنے تازہ ترین BSES بل کے ساتھ منسلک سبسڈی فارم کو بھی بھر سکتے ہیں۔ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہونے والے SMS لنک پر کلک کریں۔ ایسا کرنے کے بعد آپ کو 3 دن کے اندر پیغام ملے گا کہ آپ کی سبسڈی فعال ہے۔