مفت ریوڑیوں پر سپریم کورٹ سخت، مرکزی حکومت سے پوچھا آپ کا کیا موقف ہے

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے انتخابی مہم کے دوران مفت سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اعلانات پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ منگل کو عدالت نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں اپنا رخ بیان کرنے کو کہا ہے سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران عوام کے پیسے سے غیر معقول مفت تحائف دینے کا وعدہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کے معاملے پر قابو پانے کی ضرورت پر موقف اختیار کرے۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے مرکز سے کہا کہ وہ اس بات پر غور کرے کہ کیا حل کے لیے مالیاتی کمیشن کی تجاویز مانگی جا سکتی ہیں۔