نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو ‘مفت اسکیم’ پر کہا کہ معاشی بحران عوام کو مفت سہولیات دینے سے نہیں آئے گا، بلکہ “دوستوں” کو لاکھوں کروڑوں روپے کے مفت فوائد دینے سے آئے گا۔ کیجریوال نے سوال اٹھایا کہ کیا انتخابات سے قبل اعلانات پر پابندی ہے؟ کیوں؟ اعلانات سے معاشی بحران کیسے آئے گا؟ ان کا ہدف کہیں اور ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعلانات بند نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سرکاری بجٹ کے ایک حصے سے زیادہ مفت میں دینے پر غور نہیں کیا جا سکتا ہے۔