جنوری سے دوسری بیاچ کا آغاز ،ادخال درخواست کی خواہش ،چیرمین ڈاکٹر وجئے چندر ریڈی کا خطاب
ورنگل ۔ورنگل ریڈ کراس سوسائٹی چیرمین ڈاکٹر وجئے چندر ریڈی نے کہاکہ افراد خاندان کوئی ایک خاتون بھی ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کرے تو اس خاندان کے لئے معاشی اعتماد پیدا ہوتا ہے ۔ریڈ کراس میں 13جولائی کو آغاز کئے گئے مفت ٹیلرنگ کیمپ کے پہلے بیاچ میں ٹریننگ حاصل کرنے والے خواتین کو ریڈی کراس میں منعقدہ پروگرام میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر ڈاکٹر وجئے چندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کورونا کے لپیٹ میں رہنے کے باوجود ریڈ کراس میں غریب و متوسط خواتین کے لئے مفت ٹیلرنگ تربیت سنٹر کا آغاز کیا گیا ۔ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کرنے والے خواہشمند خواتین کو کامیابی کے ساتھ ماسٹر ٹرینر کے وجیا کی نگرانی میں ٹریننگ فراہم کی گئی ۔اس موقع پر ریڈی کراس کے معزز رکن سماجی کارکن پدی وینکٹ نارائنا گوڑ کے جنم دن کے پیش نظر ریڈ کراس ٹیلرنگ تربیتی سنٹر کو درکار پانچ کپڑے سینے کے مشینوں کو فراہم کیا ۔اسی طرح ٹریننگ کی تکمیل کرنے والے غریب خواتین کو اہل خیر حضرات کے تعاون سے کپڑے سینے کی مشین فراہم کی جائے گی ۔ریڈ کراس ضلع کمیٹی کے رکن ٹیلرنگ تربیتی سنٹر کنوینر چنامانینی جیا سری نے کہاکہ جنوری سے ٍدوسرے مرحلہ کے بیاچ کا آغاز کیا جارہا ہے خواہش مند خواتین ریڈ کراس میں اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔اس پروگرام میں ریاستی ریڈی کراس ممبر ای وی سرینواس رائو ،ضلع خازن پی سرینواس رائو ،پاپی ریڈی ، وجئے لکشمی اور دیگر موجود تھے ۔