ممبئی: مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے منگل کے روز کہا کہ ریاست کے عوام کو کوویڈ۔19 کا ٹیکہ لگانے سے متعلق چہارشنبہ کے روز کابینہ کی میٹنگ ہوگی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ٹیکہ مفت دیا جائے یا نہیں۔یکم مئی سے 18برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بھی کورونا ٹیکہ لگایا جائے گا اور اس غرض سے مہاراشٹرا حکومت نے 12 کروڑ ٹیکے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے اس بابت فیصلہ کریں گے ۔ گزشتہ سال کوروناوائرس کی شروعات سے ہی مہاراشٹرا شدید متاثرہ ریاست ہے۔ وہاں سے مائگرینٹ ورکرس کی بڑی تعداد منتقل ہوئی ہے۔
