٭٭ یو پی میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک 28 سالہ شخص نے مفت میں پان فراہم نہ کرنے پر دوکاندار کی کان اور ہونٹ کتردیئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اُس وقت پیش آیا جب شالو نامی شخص نے پان فروخت کرنے والے دکاندار سے مفت میں پان دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاہم دکاندار کی جانب سے انکار کئے جانے کے بعد اُس نے دکاندار پر پتھر سے حملہ کیا اور پھر دکاندار کا بایاں کان اور ہونٹ کترڈالے ۔ جس کے بعد دکاندار کو شدید زخمی حالت میں دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے افراد نے اسے ہاسپٹل میں داخل کرایا ۔