مفت ہیلت کارڈ کی فراہمی کیلئے 5 مئی تک سہولت

   

نظا م آباد ۔ 29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام پیالیس فنکشن ہال، بودھن روڈ پر ہیلتھ کارڈ کی فراہمی اور تفصیلات سے آگاہی کروائی گئی۔ہیلتھ کارڈ کی اجراء کی تقریب میں بتایا گیا کہ مزید ہیلتھ کارڈ کے لیے ھومینٹی چین فاؤنڈیشن کی جانب سے 5؍ مئی 2025 تک کی مہلت دی گئی ہے۔جو حضرات فری ڈسکاؤنٹ ہیلتھ کارڈ بنوانے کے خواہشمند ہیں، وہ دکن گرافکس، نزد مکہ مسجد سے فارم حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر مجتبیٰ نے ہیلتھ کارڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کارڈ نظام آباد، حیدرآباد سمیت مختلف سات ریاستوں کے مختلف اسپتالوں میں کارآمد ہوگا۔مریضوں کے علاج کے اخراجات میں تخفیف ہوگی اور وہ بہترین اسپتالوں میں معیاری علاج حاصل کر سکیں گے۔ اسی تقریب میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اس کارڈ کی قیمت 1200 روپے ہے لیکن نظام آباد کے شہریوں کے لیے اسے مکمل مفت کر دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے تقریباً 1800 سے زائد احباب کے کارڈ بنائے جا چکے ہیں اور مزید 500 سے زائد کارڈ بنائے جائیں گے۔ آخر میں ھومینٹی چین فاؤنڈیشن کی جانب سے سید انصار نے آنے والے معزز مہمانوں تمام لیڈیز و جینٹس والنٹئیرز، معزز مہمانان اور تمام خیر خواہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔