مفت ہیلپ لائن اور کانگریس دفتر کا افتتاح

   

نیالکل۔ 11؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ظہیرآباد فیاض نگر کالونی میں محمد غوث الدین کانگریس قائد کی قیادت میں ریاستی حکومت کی جانب سے اور 6 گیارینٹی اسکیمات سے مستفید کراونے مفت آن لائین سرویس اور دفتر کانگریس پارٹی کا سابق ریاستی وزیر کوڈنینٹر کانگریس پارٹی ڈاکٹر اے چندر شیکھر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قائدین ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیمات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے عوامی کے درمیان پہنچ کر تمام فارمس آن لائین سہولیات کی مفت فراہمی عمل میں لارہی پرجا پالانا گروہا لکشمی گھریلو برقی صارفین کو 200 یونٹ مفت برقی سربراہی مفت ووٹر کارڈس حکومتی اسکیمات کو کاونٹر کے ذریعہ جمع کرکے اندراج کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے محمد غوث الدین نے کہا کہ خواتین معمر نوجوانوں افردوں کو بغیر کسی مشکلات کے صبع 9 بجے تام شام 9 بجے تک یہ مفت آن لائین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس مواقع پر سری نیواس ریڈی صدر نیالکل کانگریس محمد جمیل آحمد صدر منیاریٹی کانگریس پارٹی لنگاریڈی محمد نعیم یوتھ لیڈر عبدالصمد اسماعیل آصف عارف محمد خواجہ کے علاوہ سرکردہ کانگریس قائدین موجود تھے۔