حیدرآباد : /20 ستمبر (سیاست نیوز) انسداد منشیات کیس میں مفرور تلگو فلم اداکار نودیپ جو تلنگانہ ہائیکورٹ سے ضمانت کیلئے رجوع ہوئے تھے کو عبوری راحت کے تحت پولیس کو گرفتار کرنے کے بجائے سی آر پی کے دفعہ 41A کے تحت نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ حالیہ دنوں تلنگانہ انسداد منشیات بیورو نے بین الاقوامی نائجیرین ڈرگس ریاکٹ کو بے نقاب کیا تھا جس میں علاقہ مادھاپور سے پولیس نے منشیات برآمد کئے تھے ۔ اس کیس کی ملزمین کی فہرست میں نودیپ کا نام موجود ہونے پر انہوں نے تلنگانہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر پولیس کی کارروائی کو روکنے اور ضمانت دینے کی درخواست داخل کی تھی جس پر ہائیکورٹ نے تلنگانہ پولیس کو یہ ہدایت دی کہ وہ اداکار نودیپ کو /19 ستمبر تک گرفتار نہ کریں ۔ آج کی تازہ ترین سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے منشیات بیورو کو یہ ہدایت جاری کی کہ اداکار کو 41A سی آر پی سی کے تحت نوٹس جاری کرے ۔