حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : ملک سے فرار ہونے والے بزنسمین للت مودی نے اس کی سالگرہ پارٹی کی تصاویر کیپشن ’’ اب میرے 63 سال پر ایک حیرت انگیز برتھ ڈے ویک ینڈ منایا ہوں ‘‘ کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ تصاویر میں وہ مفرور بزنسمین وجئے ملیا کے ساتھ خود لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہ پارٹی لندن کے مڈاکس کلب میں منعقد ہوئی تھی جہاں ایک ٹیبل کی قیمت 1000 پاونڈ ( 1.18 لاکھ روپئے ) سے شروع ہوتی ہے ۔۔