ممبئی ۔18ستمبر ( ایجنسیز)فرینڈس کالونی تھانہ کی پولیس نے مفرور تاجر للت مودی کے بھائی سمیر مودی کو عصمت ریزی، جنسی ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینے کے سنگین الزامات میں گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے 10 ستمبر کو درج ایف آئی آر کی بنیاد پر سمیر مودی کے خلاف کارروائی کی۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ نے الزام لگایا کہ 2019 سے 2025 تک سمیر مودی نے اس کا جنسی استحصال کیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ فیشن اور لائف اسٹائل انڈسٹری میں کریئر بنا رہی تھی جب سمیر مودی نے اسے نوکری اور کاروبار کے مواقع کا وعدہ کرکے اپنے جال میں پھنسایا۔