مفرور پاکستانی خاتون جہدکار کی امریکہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست

   

Ferty9 Clinic

نیویارک ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں حقوق نسواں کی سرکردہ جہدکار گلاگلائی اسمعیل، جن پر ان کی مبینہ ملک دشمن سرگرمیوں پر غداری کا الزام عائد کیا گیا تھا، بچ کر امریکہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی ہے۔ پاکستان کے جاسوسی ادارہ انٹر سرویس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) نے 38 سالہ خاتون جہدکار کے نام کو بیرونی سفر پر امتناع کی فہرست میں رکھنے کی سفارش کی تھی۔ پاکستان سے فرار ہونے کے بعد امریکہ میں وہ اپنی بہن کے پاس بروکلین میں مقیم ہیں۔ گلاگلائی اسمعیل کو اس سال مئی میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کس طرح ملک سے فرار ہوسکی ہیں۔ گلاگلائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’میں کسی ایرپورٹ سے فرار نہیں ہوئی تھی۔