مفضل سیف الدین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے چانسلر

   

ممبئی: داؤدی بوہرہ فرقہ کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کا نیا چانسلر نامزدکیا گیا ہے۔ مفضل سیف الدین نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر شپ قبول کر لی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بوہرہ سربراہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر رہ چکے ہیں۔جامعہ ملیہ ملک کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک تاریخی جامعہ ہے ۔ مفضل سیف الدین کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی عدالت کے اراکین نے متفقہ طور پر پانچ سال کی مدت کیلئے چانسلر کے طور پر منتخب کیا، جو آج 14 مارچ 2023 ء سے نافذ العمل ہوا۔