مقامی اداروں سے منتخب 4 ارکان نے کونسل کی رکنیت کا حلف لیا

   

عبوری صدرنشین نے حلف دلایا ، وزرا نے نئے ارکان کو مبارکباد پیش کی
حیدرآباد ۔ 21فبروری ( سیاست نیوز) مقامی اداروں کے کوٹہ سے کونسل کیلئے منتخب ٹی آر ایس کے چار ارکان نے آج حلف لیا ۔ عبوری صدرنشین تلنگانہ کونسل سید امین الحسن جعفری نے پی سرینواس ریڈی ، کے بھانو پرساد راؤ ، کوٹی ریڈی ، ڈی وٹھل کو اپنے چیمبر میں کونسل کی رکنیت کا حلف دلایا ۔ وزیر اُمور مقننہ وی پرشانت ریڈی نے نئے ارکان کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد پیش کی ۔ عبوری صدرنشین اور سکریٹری مقننہ نرسمہا چاریلو نے نئے ارکان کو کونسل کے رولس بکس اور شناختی کارڈس حوالے کیا ۔ اس موقع پر وزراء محمد محمود علی ، اندرا کرن ریڈی ، جگدیش ریڈی ، گنگولہ کملاکر ، کے ایشور ، ای دیاکر راؤ گورنمنٹ وھپ ڈی ونئے بھاسکر ، وھب بی سمن رعیتو بندھو سمیتی کے صدرنشین پی راجیشور ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس کے دوسرے قائدین نے شرکت کی ۔ چارو ں ارکان نے انہیں کونسل کا رکن بنانے پر چیف منسٹر کے سی آر ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے استحکام اور حکومت کے فلاحی اسکیمات سے عوام کو فائدے پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ کانگریس اور بی جے پی قائدین کی جانب سے تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی جماعتیں عوامی اعتماد کھوچکی ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے بکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ دونوں ہی جماعتیں اپنے وجود کو زندہ رکھنے کیلئے حکومت اور چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بنانے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ن