مقامی اداروں کے انتخابات پر کانگریس کی توجہ

   

10 تا 14 نومبر تک متحدہ ضلع عادل آباد کے اسمبلی حلقہ جات کے اجلاس

حیدرآباد ۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) حکمران کانگریس جماعت نے ریاست میں مقامی اداروں کی انتخابی حکمت عملی کا آغاز کردیا ہے۔ اسمبلی حلقہ جات کی سطح پراجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 10 تا 14 نومبر پانچ دنوں تک متحدہ ضلع عادل آباد کے تمام اسمبلی حلقوں پر یہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ اے آئی سی سی انچارج سکریٹری وشواناتھن ان اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جاریہ ماہ 10 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات عادل آباد، بودھ، 11 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات آصف آباد، سرپور، 12 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات چینور، بیلم پلی، 13 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات منچریال، خانہ پور، 14 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات نرمل، مدھول میں اجلاس منعقد ہوں گے۔ ان اجلاس میں ضلع انچارج وزیر کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی گزشتہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے انچارجس، کارپوریشنس صدورنشین، اے آئی سی سی، پی سی سی، ڈی سی سی ارکان، مختلف سیلس کے ضلعی صدور، بلاک اور منڈل کانگریس صدور کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان اجلاس میں مقامی اداروں کے انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ذات پات کی مردم شماری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اے آئی سی سی کا باوقار ذات پات کی مردم شماری کا تلنگانہ میں آغاز ہوگیا ہے اس کو بنیاد بنا کر دیگر ریاستوں پر عمل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔2