جس میں کار سے مماثلت کے نشانات بھی شامل ، بی آر ایس کا اعتراض نظر انداز
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : الیکشن کمیشن نے ریاست میں منعقد ہونے والے مقامی اداروں کے انتخابات کے لیے 71 فری انتخابی نشانات کو جاری کیا ہے ۔ تلنگانہ میں غیر تسلیم شدہ اور رجسٹرڈ پارٹیوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار ان فری انتخابی نشانات کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ تاہم بی آر ایس پارٹی کے اعتراضات کے باوجود کار سے مماثلت رکھنے والے فری انتخابی نشانات کو اس فہرست میں شامل رکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جولائی میں ہی بی آر ایس پارٹی نے کار انتخابی نشان سے مماثلت رکھنے والے فری انتخابی نشانات کو انتخابی فہرست سے نکال دینے کی نمائندگی کی تھی ۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ الیکشن کمیشن نے ریاست کے مقامی اداروں کے انتخابات کے لیے چار قومی جماعتوں ، چار علاقائی جماعتوں اور تلنگانہ میں رجسٹرڈ تین جماعتوں کو انتخابات کے نشانات کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس ، بی جے پی ، عام آدمی پارٹی ، سی پی ایم کو قومی جماعتیں قرار دیا جب کہ مجلس ، بی آر ایس ، تلگو دیشم ، وائی سی پی کے علاوہ ریاستی تسلیم شدہ کانچ کے گلاس کے انتخابی نشان جنا سینا ، سی پی آئی ، شیر کے انتخابی نشان آل انڈیا فارورڈ بلاک کو نشانات والی پارٹیاں ہونے کا اعلان کیا ۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہونے والی 71 پارٹیاں ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ان جماعتوں سے امیدواروں کے مقابلے کے لیے 71 فری انتخابی نشانات جاری کئے گئے ہیں ۔ ان کے ساتھ بیالٹ پیپر کے آخر میں NOTA کا نشان بھی ہوگا ۔ آزاد اور رجسٹرڈ جماعتوں کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت یہ آپشن دینا ہوگا کہ وہ کونسا انتخابی نشان چاہتے ہیں ۔ بی آر ایس پارٹی نے کئی فری انتخابی نشانات پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں فہرست سے ہٹا دینے کی اپیل کی تھی ۔ جس میں قابل ذکر چپاتی رولر ، کیمرہ ، روڈ رولر ، جہاز ، جیسے انتخابی نشانات شامل تھے ۔ لیکن الیکشن کمیشن نے ان فری نشانات کو فہرست میں برقرار رکھا ہے ۔۔ 2