بھوپال ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے اعلان کیا ہیکہ ریاستی حکومت عنقریب ایسا قانون لائے گی جو حکومت کے ساتھ ساتھ خانگی شعبہ کی کمپنیوں میں مقامی نوجوانوں کو ترجیحی طور پر نوکری دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستیں جیسے گجرات ، مہاراشٹرا مسابقتی امتحانات میں ایک پرچہ مقامی زبان کا رکھتے ہیں جو وہاں پر مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے جاب کے مواقع گھٹادیتا ہے۔ 2014ء میں مرکز کی مودی حکومت نے سالانہ دو کروڑ نوجوانو ںکو روزگار دینے کے وعدہ کی تکمیل نہیں کی جس کی وجہ سے ملک بھر میں شرح بیروزگاری گذشتہ 45 سال میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اس پس منظرمیں ہر ریاست اپنی سی کوشش کررہی ہے۔