جکارتا : انڈونیشیا کے پاپوا کے قصبے سورونگ کے نائٹ کلب میں 2مقامی گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان اور سینئر کمشنر ایڈم ایرونڈی نے بتایا کہ ڈبل او ایگزیکٹیو کراوکی اینڈ کلب میں آدھی رات کو دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، اور پھر عمارت میں آگ لگنے تک لڑائی جاری رہی۔ پولیس افسر نے بتایاکہ جھڑپ کے بعد عمارت سے 18 دیگر نعشیں ملیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی۔