مقبرہ سیدانی ماں میں موجود تاریخی باؤلی کی بحالی کے اقدامات

   

حیدرآباد :۔ ٹینک بنڈ علاقہ میں سیدانی ماں کے مقبرہ کے احاطہ میں نظام دور کی ایک تاریخی باؤلی ایک عرصہ دراز سے خستہ حالت میں ہے ۔ لیکن خوش قسمتی سے ریاستی حکومت کی جانب سے اس کی حالت کو بہتر بنانے اور اس کی مرمت شروع کرنے کا منصوبہ ہے ۔ یہ باولی جو کبھی پینے کا پانی سربراہ کرتی تھی لیکن اب یہ محض ایک کچرا ڈالنے کا مقام بن کر رہ گئی ہے ۔ ٹوئیٹر یوزر سید معراج نواب نے ، پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اروند کمار کو ٹیاگ کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں یہ بات کہی جنہوں نے جواب میں ٹوئیٹ کیا کہ ’ ہم اس کے مرمتی کام شروع کریں گے ‘ ۔ ریاستی حکومت نے حال میں تلنگانہ میں Stepwells اور تاریخی باولیوں کی بحالی کے کام شروع کئے ہیں اور اس پر توجہ دی جارہی ہے ۔ سید معراج نواب نے سیدانی ماں مقبرہ کی حالت کے بارے میں معلومات فراہم کئے ۔ سیدانی ماں کا مقبرہ جس کی تعمیر 130 سال قبل ہوئی تھی ۔ اس پر سیاہ تہہ جم گئی ہے جو سمجھا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں زیادہ ٹریفک کے باعث ہونے والی آلودگی کی وجہ سے اس مقبرہ پر سیاہ تہیں جم گئی ہیں ۔ ہیرٹیج جہد کاروں نے اس دوران تلنگانہ میں باولیوں کی بحالی کے لیے ریاستی حکومت کی کاوشوں اور اقدامات کی ستائش کی اور نہوں نے حکومت سے سیدانی ماں مقبرہ میں موجود باولی کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔۔