رملہ : غزہ میں حملے روکتے ہی اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میںآپریشن شروع کردیا۔ جینن شہر میں اسرائیلی فائرنگ سے 8 فلسطینی شہید جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنین کو عسکریت پسندوں کی نئی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔اسکے علاوہ اسرائیلی آبادکاروں نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک پر حملے کیے جبکہ اس دوران ایک شخص شہید ہوا۔فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اس نے زخمیوں کو طبی امداد دی جبکہ اسرائیلی فورسزآپریشن کے علاقوں تک رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہے۔غزہ میں جنگ بندی کا تیسرا روز ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی جاری ہے۔