مقبوضہ کشمیرخود بخود ہندوستان میں شامل ہو جائیگا،وی کے سنگھ کا دعویٰ

   

اروناچل کو چین کے نقشے پر دکھایا جا رہا ہے۔ پہلے اس معاملے کو حل کریں، مرکزی وزیر کوسنجے راوت کا جواب

نئی دہلی: مرکزی وزیر اور ہندوستانی فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ نے منگل کو دعویٰ کیا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر یا پی او کے اپنے طور پر ہندوستان کے ساتھ ضم ہوجائے گا۔ وی کے سنگھ شیعہ مسلمانوں کے مطالبات پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جو ہندوستان کے ساتھ کارگل بارڈر کراسنگ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ پی او کے خود بخود ہندوستان کے اندر آجائے گا۔ انہوں نے یہ بات پی او کے کے ہندوستان کے ساتھ انضمام کے مطالبے کے حوالے سے کہی۔مرکزی وزیر اور ریٹائرڈ جنرل وی کے۔ سنگھ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ پی او کے۔ کے لوگ پی ایم نریندر مودی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں ہندوستان میں ضم کر دیا جائے اس پر بی جے پی کا کیا موقف ہے؟صحافی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر اور ریٹائرڈ جنرل وی کے۔ سنگھ نے کہا کہ پی او کے خود بخود ہندوستان کے اندر آجائے گا، ہمیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔انہوں نے یہ بات پی او کے کے حوالے سے کہی۔دراصل راجستھان میں ایک پروگرام کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا لوگ پی او کے کے انضمام کا مطالبہ کر رہے ہیں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘پی او کے خود بخود ہندوستان میں ضم ہوجائے گا، کچھ وقت انتظار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان کے عوام کانگریس کے دور حکومت میں امن و امان کی خراب صورتحال اور کسانوں کی مخالفت سے پوری طرح تنگ آچکے ہیں۔ اس لیے بی جے پی نے انہیں سننے کے لیے پریورتن یاترا نکالی ہے۔ ہندوستان نے دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔جنرل وی کے سنگھ نے جی 20 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں جس طرح سے جی 20 کا انعقاد کامیابی سے ہوا ہے، اس نے عالمی سطح پر ہندوستان کی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ ہندوستان نے دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔جنرل وی کے سنگھ کے بیان کے بعد شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رہنما سنجے راوت کا بیان سامنے آیا ہے انھوں نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رہنما سنجے راوت نے کہاکہ “ان کا (سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)) کا بیان خوش آئند ہے۔ہم نے ہمیشہ ایک اکھنڈ بھارت (متحدہ ہندوستان) بننے کا خواب دیکھا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پی او کے ہمارا ہے لیکن جب سابق آرمی چیف اپنے عہدے پر تھے تو انہیں پی او کے لینے کی کوشش کرنی چاہیے تھی لیکن اب آپ اسے کیسے لے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس کے لیے کوئی پہل ہوتی ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس سے پہلے منی پور کو پرامن ہونا چاہیے۔ چین منی پور پہنچ گیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ چین لداخ تک گھس آیا ہے اور ہماری زمین لے لی ہے۔ چین نے لداخ میں 20 ہزار مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔اروناچل پردیش کو چین کے نقشے پر دکھایا جا رہا ہے۔ پہلے آپ اس معاملے کو حل کریں۔ اس کے بعد پی او کے خود بخود ہندوستان آ جائے گا۔ اس کے لیے آپ کی ضرورت نہیں ہے۔