مقبوضہ کشمیر دہشت گردی کی آماجگاہ : ایل جی ڈھلن

   

سرینگر ۔ 18 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مقبوضہ کشمیر دہشت گردی کے اڈوں سے بھرا پڑا ہے لیکن پاکستان آرمی کی سیس فائر کی خلاف ورزیوں کی آڑ میں دہشت گردوں کو گھسانے کی کوششیں آرمی کی طرف سے سختی سے ناکام بنائی جارہی ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلن جو کشمیر میں قائم XV کورز کی اسٹرٹیجک کمانڈ کی قیادت کررہے ہیں، اُنھیں اعتماد ہے کہ پاکستان وادی میں دہشت گردوں کو گھسانے اور امن بگاڑنے کی اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوگا ۔ اُنھوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں امن کو بااثر شخصیتوں اور سیول سوسائٹی کے دیگر ذی حیثیت اشخاص کے ساتھ تال میل میں سکیورٹی فورسیس مسلسل مضبوط کررہی ہے ۔ لیفٹننٹ جنرل ڈھلن گزشتہ سال فبروری میں اسٹرٹیجک کمانڈ سے وابستہ ہوئے تھے ۔ اب وہ جلد ہی آرمی ہیڈکوارٹر دہلی میں تعیناتی کے پیش نظر روانہ ہورہے ہیں۔