مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی کارروائی کا عمران کو اندیشہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ انڈیا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کچھ نہ کچھ کارروائی کرسکتا ہے تاکہ اس کے دیسی مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے اور متنبہ کیا کہ ان کی آرمی ایسی کسی بھی حرکت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ عمران نے یہ ریمارکس ضلع جہلم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کئے ۔ اس سے چند گھنٹے قبل آرمی نے کہا تھا کہ اس کے دو سپاہی لائن آف کنٹرول کے پاس ہندوستانی دستوں کی بلا اشتعال فائرنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ عمران نے کہا ، ’’میں گزشتہ پانچ ماہ سے دنیا سے کہتا رہا ہوں کہ مودی ۔آر ایس ایس حکومت کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے اور شہریت قانون کے خلاف احتجاجوں کو ماند کرنے کیلئے یقیناً پی او کے میں کچھ نہ کچھ حماقت کرسکتے ہیں۔ عمران نے جمعرات کو ہلاک دو سپاہیوں کی فیملیوں کو پرسہ دیا۔