مقبوضہ کشمیر و پاکستان میں 9 مقامات پر ہندوستان کے فضائی حملے

,

   

آپریشن ’ سندور ‘ ۔’ انصاف ہوگیا ۔ جئے ہند ‘۔ انڈین آرمی کا پوسٹ

دہشت گرد انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ۔ مظفر آباد میںزور دار دھماکوں کی آوازیں۔ سارا شہر تاریک
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جواب ۔ لشکرطیبہ ‘ جئیش محمد تنظیموں کے ٹھکانے نشانہ پر
نئی دہلی : ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کا موثر جواب دیتے ہوئے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے انفرا اسٹرکچر پر فضائی حملے کئے ۔ پہلگام حملے میں 26 عام شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ ہندوستان کی مسلح افواج نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی اورہ دایات دی جاتی تھیں۔ کہا گیا ہے کہ رات دیر گئے آپریشن سندور کے تحت جملہ 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس کارروائی کو خفیہ نام ’’ آپریشن ۔ سندور ‘‘ دیا گیا ہے ۔ ہندوستان نے ان حملوں کے بعد کہا کہ ہمارا اقدام مرکوز اور نپا تلا تھا اور اس سے فوجی کارروائیوں میں وسعت نہیں آئے گی ۔ پاکستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے ۔ ہندوستان نے مخصوص نشانوںاور طریقہ عمل کو اختیار کرتے ہوئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ یہ حملے پہلگام میںہوئے دہشت گردانہ حملوں کے تقریبا دو ہفتوں بعد کئے گئے ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے فضائی حملوں کا اعلان کئے جانے کے چند منٹوں میں ہندوستانی فوج نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’ انصاف ہوگیا ۔ جئے ہند ‘‘ ۔ پاکستان کے ڈائرکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ہندوستان نے کوٹلی ‘ مریدکے ‘ بہاولپور اور مظفر آباد میں دہشت گردوں کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے ۔ مریدکے دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کا ہیڈ کوارٹرس ہے جبکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بہاولپور میں جئیش محمد کا ٹھکانہ ہے جسے مسعود اظہر چلاتا ہے ۔ ہندوستان نے ان مقامات کے نام نہیں بتائے جنہیں ’ آپریشن سندور ‘ کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے ۔ یہ حملے ہندوستان میںسیفل ڈیفنس کو موثر بنانے کیلئے کی جانے والی تمثیلی مشقوں کے چند گھنٹے قبل ہی کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلگام حملے کا مواثر جواب دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد میں کئی زور دار دھماکے سنے گئے ۔ ان زور دار دھماکوں کے بعد سارے مظفرآباد شہر میں تاریکی چھا گئی تھی ۔ حملے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’’ بھارت ماتا کی جئے ‘‘ پوسٹ کیا ۔