سرینگر : انڈین میڈیکل کونسل (آئی ایم سی) نے کہا ہے کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں قائم طبی کالجوں سے حاصل کی جانے والی طبی تعلیمی اسناد کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور ایسی اسناد رکھنے والے لوگوں کو ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سال گزشتہ ماہ مئی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے اڈوائزری جاری کر کے طلباء سے کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں کیونکہ حکومت ہند انہیں تسلیم نہیں کرتی ہے ۔ آئی ایم سی جنرل سکریٹری راکیش کمار وٹس کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر اور لداخ میں قائم میڈیکل کالج بھی آئی ایم سی ایکٹ 1956ء کے تحت تسلیم شدہ ہونے چاہئیں۔