مقبوضہ کشمیر کے پناہ گزینوں کوپیکیج کا مطالبہ

   

جموں: پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے رفیوجیوں نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ سے خصوصی بازآبادکاری پیکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔ان کا الزام ہے کہ جہاں حکومت کشمیری پنڈتوں کے لئے بہت سارے خزانوں کے دروازے کھول رہی ہے وہیں ‘پی او کے رفیوجیوں’ کو بالکل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ موومنٹ فار جسٹس فار رفیوجیز آف 1947 کے رورل سکریٹری اوم پرکاش کھجوریہ نے جمعے کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہم لیفٹیننٹ گورنر کے اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کو چھ ہزار نوکریاں فراہم کی جا رہی ہیں ۔