مقبول مزاحیہ اداکاراسماعیل تارا کا 73 سال کی عمر میں انتقال

   

اسلام آباد: پاکستانی ڈرامے ففٹی ففٹی میں اپنے شاندار کردار سے شہرت پانے والے مقبول مزاحیہ ٹی وی اسٹار کراچی کے نجی اسپتال میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔ وہ 73 سال کے تھے ۔ یہ اطلاع اہل خانہ نے دی۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان کے صاحبزادے شیراز تارا نے بتایا کہ انہیں 3 روز قبل ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں گردے فیل ہونے کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر واقع پہاڑی مسجد میں ادا کی جائے گی،اسماعیل تارا کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور چار بیٹے ہیں۔