مقتول صدر کی آخری رسومات ہنگامہ آرائی پر آنسو گیس کا استعمال

   

ہیتی : ہیتی میںمقتول صدر کی اہلیہ نے بھی آخری رسومات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جووینل موئس کی جنگ ابھی جاری ہے اور وہ بدعنوان سرمایہ داروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی۔لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی کے رواں ماہ کے آغاز میں گھر کے اندر قتل ہونے والے صدر جووینل موئس کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی گئی ۔ اس موقع پر ہنگامہ آرائی کے باعث سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین میں آنسو گیس کے گولے برسائے۔جس کی وجہ سے رکاوٹ پیش آئی ۔جس مقام پر آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں اس کے باہر جمع ہونے والے لوگ انصاف کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔