مقتول فوٹو جرنلسٹ دانش کو پلٹزر پرائز

   

نیویارک : دانش صدیقی جو افغانستان میں رائٹرز نیوز ایجنسی کیلئے اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران قتل کئے گئے، اُنھیں پلٹزر پرائس 2022 سے بعدازمرگ نوازا گیا ہے۔ اُنھیں یہ باوقار اعزاز ہندوستان میں کورونا اموات کے بعد اپریل 2021 ء میں نئی دہلی کے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کی تصویر کشی پر عطا کیا گیا۔ اُن کے ساتھ عدنان عابدی، ثناء ارشاد اور امیت دوے کو بھی رائٹرز کی طرف سے انعام ملا ہے۔