یروشلم: یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی سیکورٹی میں مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوکر اسرائیلی پرچم کے ساتھ گشت کیا۔ 626 شرپسند یہودنے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے جنوب مغرب میں واقع مغربی دروازے سے داخل ہوئے۔ فلسطینی اتھارٹی کی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ پر یہود کے دھاوے خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ بیان میں عالمی برادری بالخصوص عرب اور مسلم امہ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسجد اقصی کے تاریخی تشخص کو تبدیل کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بھی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ نابلس میں بھی حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب یہود کی شرانگیزی کے جواب میں فلسطینیوںنے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں 2اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔