عدالت میں جاتے ہوئے صحافیوں سے ایم ایل سی کویتا کی بات چیت
نظام آباد ۔ 26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دہلی لکر اسکام کے کیس میں قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا کے جوڈیشل ریمانڈ آج ختم ہونے پر ای ڈی کے عہدیداروں نے آج دہلی کے ریس ریونیو کورٹ میں پیش کرنے پر متعلقہ جج نے کے کویتا کو 9 ؍ اپریل تک ریمانڈ میں توسیع کرنے پر کے کویتا کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے یکم؍ اپریل کو دوبارہ کے کویتا کی درخواست پر بحث کے امکانات ہیں۔ کے کویتا نے عدالت میں جاتے ہوئے صحافیو ں کو بتایا کہ یہ منی لانڈرنگ کیس نہیں بلکہ یہ سیاسی کیس ہے اور مجھ پر غیر مجاز کسس درج کئے گئے ہیں جس پر جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ کے کویتا نے کہا کہ اس کیس کے ایک ملزم بی جے پی میں شامل ہوا ہے اور ایک ملزم کو 50 کروڑ روپئے الیکٹورل پارٹ کے طور پر بی جے پی کو دیا تو اور ایک ملزم کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا ہے اور میں کیس کی اپروچ نہیں بنو گی اور کیس میں کامیابی حاصل کرونگی۔ کے کویتا کو عدالت میں پیش کرتے وقت سخت سیکوریٹی دیکھی گئی ۔