لوک عدالت سے وقت اور پیسوں کی بچت‘ صدر ضلع جج انوپما چکراورتی کا خطاب
کریم نگر 15 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک دوسرے کے ساتھ رضامندی کا ظہار کرنے پر مقدمات کی یکسوئی میں وقت اور روپئے کی بچت ہوگی یہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہوجائیں گے ۔ جج انوپما چکراورتی نے عدالت کے احاطہ میں بنائے سیوا میدان میں منظم کردہ میگا لوک عدالت میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوک عدالت کے ذریعہ مقدمات کی فوری یکسوئی ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی ایڈیشنل جج کرشنا مورتی نے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ لوک عدالت میں مقدمات کی یکسوئی کے لئے دونوں فریقین کو لوک عدالت فیصلے کو مان لینا ہوگا ۔ اس کی وجہ سے عدالت کو ادا کردہ فیس واپس کردی جائیگی۔ اور اس موقع پر خیرمقدمی خطاب میں بار اسوسی ایشن نائب صدر آر راملو نے کہا کہ عوام اپنے مقدمات کی یکسوئی کے لئے لوک عدالت میں آجانے سے روپیہ کی اور وقت کی بچت ہوجائیگی۔اس پروگرام میں ضلع جج پریما راجیشوری ‘مادھوی کرشنا ‘شیوا جیوتی ضلع نبائے سیوا ادارہ کے سکریٹری سوجتے مجسٹریٹ ساکی سدھا راجو پردیپ وکلاء انشورنس کمپنی کے ذمہ داران اور بہت سارے دعوے دار شریک تھے ۔ اس لوک عدالت میں متحدہ ضلع کریم نگر میں 2114 مقدمات کی یکسوئی کرلی گئی ہے ۔ اس بات سے ضلع جج انوپما چکراورتی نے واقف کروایا ۔ 2114 مقدمات میں سیول 177 کریمنل 1550پری لٹگشن 387- مقدمات کا فیصلہ دے دیاگیا جو کہ دونوں فریقین کے لئے قابل قبول ہو چکا ہے ۔ حادثات کے 130 مقدمات کی یکسوئی کر دی گئی ۔ متاثرین کو بطور معاوضہ 4 کروڑ 74 لاکھ 24 ہزار روپئے انشورنس کمپنی کی جانب سے ادائیگی کے لئے فیصلہ دیا گیا ۔ متحدہ ضلع کریم نگر کو ریاستی اضلاع میں چوتھا مقام حاصل ہوچکا ہے اور کہا کہ فیصلے کی یکسوئی میں جنہوں نے بھی تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔