مقدمات کی یکسوئی کیلئے 28 ستمبر کو نیشنل لوک عدالت

   

حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسز اتھاریٹی کے ممبر سکریٹری سی ایچ پنچاکشری نے بتایا کہ 8 جون کو منعقد کی گئی دوسری نیشنل لوک عدالت میں تلنگانہ سرفہرست رہی۔ نیشنل لوک عدالت میںہائی کورٹ و ضلع کورٹس میں جملہ 1033051 مقدمات کی یکسوئی کی گئی۔ لوک عدالت میں طئے شدہ مقدمات کے تحت استفادہ کنندگان کو معاوضہ کے طور پر 750 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 571486 مقدمات جن کی یکسوئی ہوئی، وہ پری لیٹیگیشن کیسیس ہیں جبکہ 461565 زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کی گئی۔ ممبر سکریٹری اسٹیٹ لیگل سرویسز اتھاریٹی نے بتایا کہ آئندہ نیشنل لوک عدالت 28 ستمبر کو مقرر ہے۔ ہائی کورٹ اور ضلع کورٹس میں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کے لئے عوام کو لوک عدالت کی سہولت سے استفادہ کی اپیل کی گئی۔ لوک عدالت میں سیول تنازعات اور معاوضہ سے متعلق کریمنل کیسیس کی یکسوئی کی جائے گی ۔ لوک عدالت میں مقدمات کی یکسوئی سے فریقین کے تنازعات ختم ہوں گے اور ان کا وقت بھی بچ جائے گا ۔ ممبر سکریٹری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیر التواء مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے لوک عدالت سے رجوع ہوں۔ 1