نارائن پیٹ میں فریقین سے ڈسٹرکٹ پرنسپل جج محمد عبدالرفیع کی اپیل
نارائن پیٹ /28 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ پرنسپل جج جناب محمد عبدالرفیع نے پھر ایک بار مقدمات کے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ 30 ڈسمبر کو منعقد شدنی قومی لوک عدالت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نارائن پیٹ کے دو مقدمات ، نارائن پیٹ میں ڈسٹرکٹ کورٹ کامپلکس میں اور کوسگی کے منصف کورٹ میں 30 ڈسمبر کو قومی لوک عدالت کا ا ہتمام کیا گیا ہے ۔ اس قومی لوک عدالت میں برسوں سے زیر التواء ، معمولی مقدمات جو چھوٹے موٹے جرائم ، لڑائی جھگڑے ، چوری ، انشورنس ، بجلی میں ٹیلی فون بل ، شادی کے جھگڑے ، موٹر گاڑی حادثات ، سیول مقدمات ، زمین کے تنازعات ، ایکسچینج مقدمات ، چیک باونس ، کے مقدمات کی بات چیت و مفاہمت کے ذریعہ جلد یکسوئی جاسکتی ہے ۔ جس سے برسوں سے زیر دوران و زیر التواء مقدمات کی فریقین کی تھوڑی سے توجہ کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے رضاکار تنظیموں ، محکمہ پولیس اور سماجی کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس جانب توجہ دے کر ان افراد کو جو معمولی معمولی جھگڑوں اور مقدمات کی وجہ سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں لوک عدالت سے رجوع کریں ۔ انہوں نے وکلاء برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے کلائنٹس کو وقت پر حاضر ہوکر جلد اپنے زیر التواء مقدمات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی ترغیب دیں ۔ یہ ایک بہترین موقع ہے ۔ اپنے مقدمات کو حل کرکے چین کی زندگی گذارنے کا اس موقع پر مسٹر سرینواس ، سینئیر سیول جج نارائن پیٹ موجود تھے ۔ انہوں نے مزید معلومات کیلئے سیل نمبر 08506281129 پر ربط پیدا کرنے کی اپیل کی ۔