نئی دہلی 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو حملہ میں ماخوذ کئے جانے کے بعد طلبا تنظیم کی صدر آشی گھوش نے کہا کہ وہ مقدمہ سے خوفزدہ نہیں ہیں اور جیل ان کیلئے ایک نیا تجربہ ہوگا ۔ دہلی پولیس نے کل ہی آشی گھوش کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ آشی گھوش نے میڈیا سے بات کریت ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو میں تھیں لیکن وہ تشدد روکنے اور امن بحال کرنے پہونچی تھیں۔ وہی حملے میں زخمی ہوگئیں اور انہیں کے خلاف دہلی پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے ۔