مقفل مکانات میں ڈکیتی، بین ریاستی ٹولی کے ارکان گرفتار

   

ان کے قبضہ سے مہلک ہتھیار و دیگر اشیاء ضبط، ایڈیشنل ایس پی کی کانفرنس
کاماریڈی ۔ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی شاہراہوں اور مختلف اضلاع کے دیہات میں مفقل شدہ مکانوں میں ڈکیتی کرنے والے بین الریاستی پرتھی گینگ کے ارکان گرفتارکرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر دے دیا گیا کہہ کر ایڈیشنل ایس پی نرسمہا ریڈی نے بتایا اور ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے مہلک ہتھیار بھی ضبط کیا گیا ایڈیشنل ایس پی نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے کاماریڈی، نرمل اور نظام آباد اضلاع کے علاوہ قومی شاہراہوں پر پیش آرہی رہزنی اور گھریلو ڈکیتیوں کے معاملے میں گندھاری پولیس اسٹیشن میں Cr.No.83/2025 , 82 /2025 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ اسی طرح پٹلم، بیڑکور، سداشیو نگر، مدنور، تاڑوائی (ضلع کاماریڈی)، انڈال وائی (ضلع نظام آباد)، اور سون (ضلع نرمل) پولیس اسٹیشنوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے ان جرائم میں ملوث افراد قومی شاہراہوں پر کھڑے گاڑی سواروں کو نشانہ بناتے ہوئے مہلک ہتھیاروں سے حملے کر کے رہزنی کر رہے تھے اور قریبی دیہات میں مفقل شدہ مکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے یا مکینوں کی عدم موجودگی اس کی صورت میں مکانوں کی قفل شکنی کرتے ہوئے مکانوں میں موجودہ قیمتیں اشیاء کو لوٹ لیا کرتے تھے ۔ان مقدمات کی تحقیقات کے لیے ضلع ایس پی ایم راجیش چندر ا کی ہدایت پر ڈی ایس پی یلارڈی کی زیر نگرانی دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ان ٹیموں نے دستیاب ثبوتوں کے ساتھ تکنیکی معاونت کا استعمال کرتے وئے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ آ ج صبح گندھاری پولیس نے منڈیسڈا چوراہے پر وہیکل چیکنگ کے دوران بانسواڑہ سے گاندھاری کی جانب دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد کو مشکوک حالت میں جا رہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کر کے تفتیش کی۔ جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ چار رکنی پرتھی گینگ کا حصہ ہیں اور ماضی میں بھی کئی جرائم میں ملوث تھے ان میں سے تین ملزمان اور ایک مال خریدنے والے شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ فرار شدہ گینگ رکن (A2) بھاسکر چوہان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔